تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

یمن کے صوبے ججہ میں سمندری بارودی سرنگیں برآمد

صنعاء : یمن میں بحریہ کی فورسز کو حجہ صوبے میں ساحل سمندر کے مقابل متعدد بارودی سرنگیں ملی ہیں، یہ سمندری بارودی سرنگیں حوثی ملیشیا کی جانب سے بچھائی گئی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق فوج نے عبس ضلع میں مرسی حبل کے علاقے کے ساحلوں پر حوثیوں کی جانب سے بچھائی جانے والی سمندری بارودی سرنگوں کی تلاش کے لیے ایک وسیع آپریشن کیا۔ مذکورہ ضلع کو کچھ عرصہ قبل باغیوں کے قبضے سے آزاد کرایا گیا تھا۔

حوثی ملیشیا نے یمن کے علاقائی پانی میں سمندری بارودی سرنگیں بچھانے کی کارروائی کا آغاز اسی علاقے سے کیا تھا جو بحر احمر میں جہاز رانی کے لیے بڑا خطرہ ہے۔

دوسری جانب الضالع صوبے میں یمن کی فوج اور مزاحمت کاروں نے حوثیوں کی ایک پوری عسکری کمپنی کو حراست میں لے لیا۔ یہ کمپنی الفاخر کے علاقے میں دراندازی کی کوشش کر رہی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک عسکری ذریعے نے بتایا ہے کہ کمپنی میں شامل 20 سے زیادہ حوثیوں نے العود کے محاذ پر خود کو فوج اور مزاحمت کاروں کے حوالے کر دیا۔

ان افراد میں حوثیوں کا ایک میجر جنرل اور 9 دیگر افسران شامل ہیں جو میجر سے کیپٹن کے درمیان مختلف عہدوں کے حامل ہیں۔ادھر مریس کے محاذ پر شمالی علاقے یعیس میں یمنی فوج اور مزاحمت کاروں نے حوثی ملیشیا کو توپ خانوں کے ذریعے نشانہ بنایا۔ اس کے نتیجے میں 12 سے زیادہ باغی مارے گئے۔

Comments

- Advertisement -