پاکستان کرکٹ بورڈ میں انتظامی تبدیلیوں کے بعد اب ٹیم منیجمنٹ بھی تبدیلی کے مراحل سے گزر رہی ہے اور قومی ٹیم کیلیے غیر ملکی ہیڈ کوچ کی تلاش جاری ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے ٹیم کی کوچنگ کے لیے مکی آرتھر سے معاملات طے نہ ہو سکے جس کے بعد پی سی بی نے جسٹن لینگر اور ای این پونٹ کے ناموں پر غور شروع کر دیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے پی سی بی کی پہلی چوائس مکی آرتھر تھے جو ماضی میں بھی قومی ٹیم کی کوچنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں اور پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی ان کی کوچنگ میں ہی جیتی تھی تاہم مکی آرتھر جو انگلش کاؤنٹی کے ساتھ جڑے ہیں وہ بیک وقت کاؤنٹی اور پاکستان کی کوچنگ کے خواہشمند تھے جب کہ پی سی بی فل ٹائم کوچ رکھنے کا خواہشمند ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے مکی آرتھر کو دہری جاب کے لیے صاف انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم کے لیے فل ٹائم کوچ ہی رکھا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: دوسرا ون ڈے آج، شاہین فیصلہ کن برتری لینے کو تیار
مکی آرتھر سے معاملات طے نہ ہونے کے بعد پی سی بی نے جسٹن لینگر اور ای این پونٹ کے ناموں پر غور شروع کر دیا ہے اور اس حوالے سے ان سے جلد رابطے کیے جانے کا امکان ہے۔