تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ہماری زندگی آسان بنانے والا گوگل 20 سال کا ہوگیا

کراچی: دنیا کے معروف ترین انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل کی 20 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے۔

گوگل نے اپنی 20ویں سالگرہ کا جشن مناتے ہوئے نیا ڈوڈل بھی متعارف کرایا ہے جس میں رنگ برنگے غبارے اُڑتے ہوئے گفٹ پیکٹ کھولتے ہیں اور کمپیوٹر پر گوگل سرچ انجن کھلتا دیکھا جاسکتا ہے۔

اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے دو طالب علموں کی ایجاد گوگل آج انٹرنیٹ کی دنیا کی سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔

مختلف مراحل سے گزرنے کے بعد آج سے تھیک 20 برس قبل یعنی 27 ستمبر 1998 کو گوگل انکارپوریٹڈ کا قیام کیلی فورنیا کے مینلو پارک میں واقع ایک گیراج میں عمل میں آیا۔

آج 20ویں سالگرہ منانے والے گوگل کو اپنی سالگرہ کی تاریخ کا خود بھی صحیح طرح معلوم نہیں ہے اس سے قبل گوگل نے اپنی سالگرہ 7 ستمبر کو منائی تھی اور اس سے قبل یہ سالگرہ 8 ستمبر کو بھی منائی جاچکی ہے۔

گوگل پر موجود اس کے اپنے کلینڈر کے مطابق کمپنی کا قیام ستمبر کی 4 تاریخ کو عمل میں آیا، یاد رہے کہ گوگل کی تشکیل اسٹین فورڈ یونیورسٹی کے ریسرچ پراجیکٹ کے طور پر ہوئی تھی۔

گوگل نے 2013 میں یہ تسلیم کیا کہ اس نے چار مختلف تاریخوں پر منائی تاہم اب یہ سالگرہ کئی سالوں سے 27 ستمبر کو ہی منائی جارہی ہے اور یہ وہ دن ہے جب گوگل نے 2002 میں پہلی بار اپنی سالگرہ کے لیے ڈوڈل کا استعمال کیا تھا۔

آج گوگل اربوں ڈالر مالیت کی کمپنی بن چکی ہے اور اس کے دنیا بھر میں موجود دفاتر میں قریباً پچاس ہزار سے زائد ملازمین کام کررہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -