پیر, جولائی 20, 2026
اشتہار

کراچی: منچلوں نے ای چالان سے بچنے کا حیرت انگیز طریقہ ڈھونڈ نکالا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ای چالان کے بڑھتے ہوئے نوٹس شہریوں کے اعصاب پر بوجھ بنتے جا رہے ہیں، ایسے میں ای چالان سے بچنے کا حیرت انگیز طریقہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ای چالان سسٹم کے آغاز کے بعد ایک ٹی شرٹ جو بلیک سیٹ بیلٹ کا نقشہ پرنٹ شدہ ہے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

یہ ٹی شرٹ پہننے سے ایسا لگتا ہے جیسے صارف نے سیٹ بیلٹ باندھ لیا ہو، اور صارفین اسے ٹک ٹاک، انسٹاگرام اور ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر پوسٹ کر کے “ٹریفک جرمانے سے بچنے کا ذہین طریقہ” قرار دے رہے ہیں۔

کراچی، لاہور اور فیصل آباد میں ٹریفک پولیس نے حال ہی میں کیمروں کے ذریعے ای چالان جاری کرنا شروع کیے ہیں۔ یہ نظام خود بخود خلاف ورزیاں شناخت کرتا ہے، جیسے سیٹ بیلٹ نہ باندھنا، سگنل توڑنا، یا ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال کرنا۔

کراچی میں ٹریفک پولیس نے متعدد گاڑیوں، بشمول سرکاری گاڑیوں، کو سیٹ بیلٹ نہ باندھنے اور دیگر قوانین کی خلاف ورزی پر ای چالان جاری کیے، جرمانے براہ راست گاڑی کے مالک کے رجسٹرڈ پتے پر بھیجے جاتے ہیں۔

شہریوں کی جانب سے ایسے “دیسی ٹوٹکے” تلاش کرنا حیران کن نہیں، کیونکہ بڑے شہروں میں ای چالان سسٹم اور بھاری جرمانے شہریوں کے لیے مشکل پیدا کر رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں