The news is by your side.

Advertisement

عیدالفطر پر مسافر بسوں‌ کے کرایے میں‌ اضافہ، مالکان کے خلاف کارروائی

کراچی: سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے اضافی کرایہ لینے والے بس مالکان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 30 سے زائد کوچز ، وین اور گاڑیوں پر جرمانہ عائد کردیا جبکہ مسافروں‌ سے لیا جانے والا 80 ہزار سے زائد کرایہ انہیں‌ واپس بھی کرادیا۔

تفصیلات کے مطابق عیدالفطر کی آمد کے پیش نظر بیرونِ شہر جانے والوں کی تعداد کو دیکھنے ہوئے ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں من مانا اضافہ کردیا تھا جس کی وجہ سے مسافروں شدید پریشانی کا شکار تھے۔

سیکریٹری ٹرانسپورٹ سندھ نے اضافی کرایہ لینے والے انٹر سٹی ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے صدر، کینٹ اسٹیشن کے اطراف سے بیرونِ شہر جانے والی 30 سے زائد کوچز، وین اور گاڑیوں پر جرمانہ عائد کیا۔

سیکریٹری ٹرانسپورٹ کے مطابق مسافروں سے حاصل کیا جانے والا 80 ہزار روپے سے زائد کرایہ انہیں واپس کردیا گیا جبکہ ٹرانسپورٹرز پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ 300 سے زائد ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کی گئی اور  غیرقانونی کرایہ وصول کرنے والی گاڑیوں کے روٹ پرمنٹ بھی منسوخ کیے گئے۔ سیکریٹری ٹرانسپورٹ کے مطابق کارروائیاں سکھر، شکارپور،لاڑکانہ حیدرآباد اور کراچی میں کی گئیں، حیدرآباد کی وین میں بیٹھے 20مسافروں کو 10ہزار اضافی کرایہ واپس کیا گیا۔

یاد رہے کہ بیرونِ شہر سے ملازمت یا روزگار کے لیے آنے والے لوگ اپنوں میں عید منانے کے لیے بڑی تعداد میں مقامی علاقوں کو جاتے ہیں تاکہ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ خوشیوں میں شریک ہوں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں