تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

پاکستانی آرمی چیف کی پینٹاگون میں میزبانی پر خوشی ہوئی، امریکی وزیر دفاع

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی پینٹاگون میں میزبانی پر خوشی ہوئی۔

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دورہ امریکا کے دوران واشنگٹن میں ملاقات پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

لائیڈ آسٹن نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات کے 75 سال منا رہے ہیں، پاکستانی آرمی چیف کی پینٹاگون میں میزبانی پر خوشی ہوئی، ملاقات میں دفاعی شراکت داری اور باہمی امور پر بات چیت ہوئی۔

 

دریں اثنا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے اعزاز میں واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں ظہرانہ دیا گیا جس میں پاکستانی اور امریکی تھنک ٹینک کے اراکین نے شرکت کی۔

آرمی چیف نے اس موقع پر پاک امریکا تعلقات پر اظہار خیال کیا اور پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لے فوج کی کاوشوں سے آگاہ کیا۔

Comments

- Advertisement -