پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

کورونا بچاؤ کی ویکسین کی دوسری کھیپ کراچی پہنچا دی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : چین کی جانب سے آئی سائینو فارم ویکسین کی مزید  ایک لاکھ 21 ہزارڈوز کراچی پہنچا دی گئی، ویکیسن کی کھیپ میں 37 ہزار اضافی  ڈوز شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کورونا بچاؤ کی ویکسین کی ایک اور کھیپ کراچی پہنچادی گئی ، چین کی جانب سے آئی سائینوفارم ویکسین کی ایک لاکھ21ہزارڈوز بذریعہ جہازاسلام آباد سے کراچی بھیجی گئیں، جس میں 83000ڈوز اور اضافی38000 ڈوز بھی شامل ہیں۔

ڈائریکٹر ای پی آئی سندھ کے مطابق ویکیسن کی کھیپ میں سینتیس ہزار اضافی ڈوز شامل ہیں۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ اس سے قبل یکم فروری کو چین سے کورونا وائرس ویکسین سائنوفارم کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچی تھی، جس کے بعد ملک بھرمیں انسدادِ کورونا مہم کے تحت ہیلتھ ورکرزکوویکسین لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔

این سی او سی کے مطابق صوبوں کو تین لاکھ ساڑھے چودہ ہزار ڈوزجاری کی گئی ہیں، پنجاب میں فرنٹ لائن ہیلتھ کیئرورکرزکے لئے ایک لاکھ اٹھارہ ہزار،سندھ کے لئے ایک لاکھ اکیس ہزار،خیبرپختونخوا میں اٹھائیس ہزارکورونا ویکسین فراہم کی جاچکی ہے جبکہ بلوچستان سولہ ہزار،اسلام آباد ساڑھے پندرہ ہزار،آزاد کشمیر گیارہ ہزاراورگلگت بلتستان میں ڈاکٹروں سمیت طبی عملے کے لئے کورونا سے بچائو کے لئے پانچ ہزارویکیسین فراہم کی جاچکی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں