گوادرآف روڈ جیپ ریلی کا دوسرا روز، 240 کلومیٹر طویل، دشوار راستوں پر رفتار کا امتحان -
The news is by your side.

Advertisement

گوادرآف روڈ جیپ ریلی کا دوسرا روز، 240 کلومیٹر طویل، دشوار راستوں پر رفتار کا امتحان

گوادر میں جاری ملک کی سب سے بڑی آف روڈ ریلی 2018 کا دوسرا دن مکمل ہوا، ریسنگ کی دنیا کے جانے  مانے ناموں کے علاوہ خواتین بھی ایکشن میں نظر آئیں.

تفصیلات کے مطابق گوادر میں جاری تیسری آف روڈ جیپ ریلی 19 اکتوبر سے 21 اکتوبر تک جاری رہے گی.

گوادر آف روڈ ریلی کے  پتھریلے ٹریک پر دھول اڑاتی گاڑیوں کے ڈرائیوز نے بھرپور قابلیت کا اظہار کیا.  پہلی بار خواتین بھی گوادرآف روڈ ریلی میں شریک ہوئیں.

دو سوچالیس کلومیٹر کے دشوار ٹریک پر مقامی اور ایران سے آئے ڈرائیورز  اپنا ہنر دکھا رہے ہیں، دفاعی چیمپیئن صاحبزادہ سلطان ٹائٹل کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں۔ رونی پیٹل اور نادر مگسی جیسے نامور ریسرز بھی مقابلے میں شریک ہیں۔

اسٹوک کیٹیگری میں پوزیشنز 

دوسرے روز  کے کڑے مقابلے نے اسٹوک کیٹیگری میں پوزیشن ہولڈرز کا بھی تعین کر دیا۔ اےکیٹیگری میں پہلی پوزیشن منصورحلیم نےحاصل کی، دوسری پوزیشن حاجی عمیرکرد کے حصے میں آئی۔

بی کیٹیگری میں پہلی پوزیشن بلال عاشق، سی کیٹیگری میں پہلی پوزیشن عثمان ندیم کے حصے میں آئی۔ خواتین میں  پہلی پوزیشن تشناپٹیل، دوسری پوزیشن عاصمہ رضانےحاصل کی۔


مزید پڑھیں: تیسری گوادرآف روڈ جیپ ریلی کا آغازہوگیا

19 اکتوبر سے 21 اکتوبر تک جاری رہنے والی آف روڈ جیپ ریلی پاک آرمی اور ایک نجی ادارے کی معاونت سے منعقد کی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز آف روڈ ریلی کا آفیشل میڈیا پارٹنر ہے، جو جیپ ریلی کی لمحہ بہ لمحہ کوریج کر رہا ہے، ریلی میں 150 سے زائد ڈرائیورز حصہ کے رہے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں