تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

کرونا کی دوسری ڈوز کہاں سے لگوائیں؟ پی ایس ایل میں شامل کھلاڑی تذبذب کا شکار

لاہور: پی ایس ایل میں شامل قومی کھلاڑی کرونا ویکسین کی دوسری ڈوز کے لئے پریشان دکھائی دیتے ہیں، ایسے میں بورڈ کے روئیے نے معاملات کو مزید الجھادیا ہے۔

رواں ماہ پاکستان کرکٹ کا مقبول ترین ٹورنامنٹ پی ایس ایل کھلاڑیوں میں مثبت کرونا کیسز رپورٹ ہونے کے باعث ملتوی کردیا گیا تھا، کھلاڑیوں کو مزید متاثر ہونے سے بچانے کے لئے پی سی بی نے فوری طور پر کھلاڑیوں کو کووڈ ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا۔

پی سی بی کی جانب سے رواں ماہ کی پانچ تاریخ کو کراچی میں پی ایس ایل میں شامل کھلاڑیوں کو کرونا سے بچاؤ کی پہلی ویکسین فراہم کی گئی تھی، پی ایس ایل ملتوی ہونےکےبعدکھلاڑی اپنے اپنےشہروں کو چلےگئے تھے، مجموعی طور پر 112 کھلاڑیوں اور حکام نے کرونا ویکسین لگوائی تھی جبکہ 190 نے ویکسین لگوانے سے انکار کردیا تھا۔

شیڈول کے مطابق اب ان کھلاڑیوں کو کرونا ویکسین کی دوسری ڈوز کل یعنی 25 مارچ کو لگوانی ہوگی، ویکیسن کا وقت قریب آنے پر کھلاڑیوں نے بورڈٖ سے رابطہ کیا تو پی سی بی کے ڈاکٹر نے کھلاڑیوں کو ہدایت کی کہ دوسری ویکسین لگوانی ہے تو لاہور آجاؤ، جس پر کرکٹرز نے موقف اپنایا کہ ڈوز لگوانےدور دراز کے علاقوں سےکیسے لاہور آسکتےہیں؟

جس پر کرکٹ بورڈ کے ڈاکٹر نے کھلاڑیوں کو مشورہ دیا کہ لاہور نہیں آسکتے تو ویکسین اپنے علاقوں میں لگوالیں۔

Comments

- Advertisement -