تازہ ترین

ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن کا استعمال غیر قانونی قرار دے دیا

اسلام آباد: ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن...

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر...

خاور مانیکا کو گرفتار کرلیا گیا

لاہور : سرکاری رقبہ پر ناجائز تعمیرات کے الزام...

صحافی عمران ریاض خان بازیاب ہوگئے

سیالکوٹ: سیالکوٹ پولیس کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا...
Array

نئی افغان حکومت کے قیام کے بعد پی آئی اے کی دوسری پرواز کل کابل کیلئےاڑان بھرے گی

اسلام آباد : نئی افغان حکومت کےقیام کے پی آئی اے کی دوسری پرواز کل اسلام آبادسے کابل کیلئےاڑان بھرے گی، کابل ائیرپورٹ پرافغان ایوی ایشن اور پی آئی اے کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اےکی نئی افغان حکومت کے قیام کے بعد دوسری پرواز کیلئے تیاریاں جاری ہے ، اس سلسلے میں کابل ائیرپورٹ پرافغان ایوی ایشن اور مقامی پی آئی اے عملے کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

پی آئی اےکی پروازبدھ کوصبح9بجےاسلام آبادسےکابل کیلئےاڑان بھرےگی ، قومی پرچم برداربوئنگ777طیارہ کابل کیلئےآپریٹ کیاجائےگا ، پروازغیرملکی میڈیا نمائندوں، دیگر کو لیکر اسلام آبادپہنچے گی۔

سی ای اوپی آئی اے ارشد ملک کا کہنا ہے کہ پرواز کامقصددونوں ممالک میں خیر سگالی کوفروغ دیناہے۔

گذشتہ روز قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پہلی پرواز کابل پہنچی تھی، جہاں تربیت یافتہ ائیرپورٹ عملے نے ڈیوٹی جوائن کرکے پروازہینڈل کی جبلہ کابل ائیرپورٹ پر پی آئی اے کا نام اور پرواز نمبر آویزاں کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں