تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

کرپٹو سیکٹر کو ہدف بنانے کیلئے دبئی میں دوسرا فری زون

ابوظبی: کرپٹو سیکٹر کو ہدف بنانے کے لیے دبئی میں مختلف اشیا کا مرکز( ڈی ایم سی سی) متحدہ عرب امارات کا دوسرا فری زون بن گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرپٹوگرافک اور بلاکچین سیکٹروں میں کام کرنے والے کاروباری اداروں کیلئے دبئی میں دوسرے فری زون کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

ڈی ایم سی سی کرپٹو سینٹر نے اپنی سرگرمیوں کا آغاز کردیا۔ دبئی میں مختلف اشیا کا مرکز کا کہنا ہے کہ الماس ٹاور میں واقع یہ سینٹر، کرپٹو اور بلاک چین ٹیکنالوجیز کے اطلاق اور ان کی ترقی کا مرکز بننے کے لیے تیار ہے۔

ڈی ایم سی سی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر احمد بن سلیم نے بتایا کہ کرپٹو اور بلاکچین ٹیکنالوجیز میں عالمی تجارت اور سپلائی چین کو تبدیل کرنے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام تجارت کے مستقبل کے لیے بہت معاون ثابت ہوگا، اس مرکز میں سی وی لیبز کی زیرقیادت کرپٹو ایڈوائزری پریکٹس بھی موجود ہوگی۔

خیال رہے کہ اماراتی حکومت کی لچکدار پولیسی کے بعد کچھ آزاد زونز اپنے کاروباری ماڈلز تبدیل کرنے پر غور کر رہے ہیں، حکام نے معیشت کے کچھ شعبوں میں مکمل غیر ملکی ملکیت کو قانونی حیثیت دی ہے۔

Comments

- Advertisement -