تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

پرانے کچن کیبنٹ میں کروڑوں روپے، بزرگ نے ایمانداری کی مثال قائم کردی

لندن : جرمنی میں ایک بزرگ جوڑے نے باروچی خانے کی الماری سے ملنے والے کروڑوں روپے اس کے مالک کو واپس کردیئے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک 50سالہ تھامس ہیلر نے ایک دکان سے اپنے گھر کیلئے استعمال شدہ (سیکنڈ ہینڈ) کچن کیبنٹ خریدی جس کی مالیت 240یورو تھی۔

کچن کیبنٹ گھر لانے کے بعد جب باورچی خانے میں اس کی تنصیب کی جارہی تھی تو اس دوران اس کی الماریوں سے € 150,000 (29,408,376 روپے) کی نقد رقم برآمد ہوئی۔

تھامس ہیلر کو یہ رقم دو حصوں میں ملی، پہلی الماری سے ملنے والے بکس میں تقریباً £130,000 نقد تھے جبکہ دوسری الماری میں € 100موجود تھے۔

اس شخص نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے بھاری رقم جیب میں ڈالنے کے بجائے وہ نقدی مقامی پولیس کے پاس لے کر گیا اور ساری روداد سنائی۔

پولیس نے رقم کو اپنی تحویل میں رپورٹ درج کی اور عدالت سے رجوع کیا، جس کے بعد کچن کیبنٹ کے اصل مالک کی تلاش شروع کردی گئی۔

بعد ازاں تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ یہ رقم ایک 91 سالہ خاتون کی تھی جو اپنے شوہر کے انتقال کے بعد ریٹائرمنٹ کی زندگی گزارنے کیلئے ایک اولڈ ہوم میں مقیم تھی۔

پولیس نے مزید تحقیقات کے بعد میڈیا بتایا کہ مذکورہ 91سالہ خاتون کے پوتے نے یہ کچن کیبنٹ تھامس نامی شخص کو فروخت کی تھیں۔

Comments

- Advertisement -