قطر میں فیفا فٹبال ورلڈکپ کی کوریج کے دوران ایک اور صحافی انتقال کرگئے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق قطری ٹی وی کے فوٹو جرنلسٹ خالد المسلم کی ورلڈکپ میچ کے دوران اچانک موت واقع ہوئی۔
عرب میڈیا گلف ٹائم نے ٹوئٹ کے ذریعے صحافی کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ ہم اللّٰہ سے ان کی بخشش کی دعا اور ان کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: قطر میں کوارٹر فائنل کے دوران نامور اسپورٹس صحافی کو دل کا جان لیوا دورہ پڑ گیا
میڈیا رپورٹ کے مطابق المسلم کی موت کیوں واقع ہوئی یہ واضح نہیں ہے کیوں کہ چینل قطر کی مقامی میڈیا ادارے نے براہِ واست انتقال کا زکر مختصراً کیا تھا۔
واضخ رہے کہ اس سے قبل ارجنٹینا اور پالینڈ کے درمیان والے میچ کی کوریج کرتے ہوئے امریکا کے معروف اسپورٹ جرنلسٹ گرانٹ واہل دل کا دروہ پڑنے سے ہلاک ہوگئے تھے۔