جمعرات, جنوری 15, 2026
اشتہار

دوسری شادی کھٹائی میں پڑگئی، پہلی بیوی کی شکایت پر دلہا گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارتی شہری کی دوسری شادی کی خواہش ادھوری رہ گئی، پہلی نے ہنگامہ آرائی کرکے شوہر کے خلاف تھانے میں شکایت درج کرادی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دوسری شادی کے دوران پہلی بیوی کی ہنگامہ آرائی کا واقعہ ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں رونما ہوا، جہاں نشانت کمبوج نامی شہری دوسری شادی کررہا تھا جس کی اطلاع پہلی بیوی راکھی کو ہوگئی۔

راکھی نے شادی ہال میں پہنچ کر خوب ہنگامہ آرائی کی، بعدازاں پولیس اسٹیشن میں شوہر کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کروا دی۔

راکھی کی شکایت پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور دلہا کو تھانے لے گئی، جس کے ساتھ ساتھ پہلی اور دوسری بیوی بھی تھانے پہنچ گئیں جہاں راکھی نے شوہر کے خلاف کئی الزامات لگائے اور کارروائی کا مطالبہ کیا۔

پولیس دونوں فریقین کے درمیان بات چیت کے ذریعے معاملات حل کروانے کی کوشش کررہی ہے اگر معاملہ گفت و شنید سے حل نہ ہوا تو مزید کارروائی کی جائے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں