اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

پاکستان سمیت دنیا میں رواں سال کا دوسرا چاند گرہن شروع

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان سمیت دنیا میں رواں سال کا دوسرا چاند گرہن شروع ہو گیا ہے، رات 11 بج کر 44 منٹ پرآغاز ہوا، ایک بج کر 2 منٹ پر چاند کو جزوی گرہن ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند کو گرہن لگنے لگا ہے، گیارہ بج کر چوالیس منٹ پر آغاز ہوا جب کہ ایک بج کر دو منٹ پر جزوی گرہن ہوگا۔

محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ رات 2 بج کر 32 منٹ پر مکمل چاند گرہن ہوگا، چاند گرہن کا مجموعی دورانیہ 5 گھنٹے 34 منٹ ہوگا۔

- Advertisement -

چاند گرہن یورپ، ایشیا، آسٹریلیا، افریقا میں دیکھا جا سکے گا، جب کہ امریکا، پیسیفک، اٹلانٹک، بحیرہ ہند اور انٹارکٹیکا میں بھی دیکھا جا سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  آج سورج کو گرہن لگے گا، کون سی احتیاطی تدابیر اپنانے کی ضرورت ہے

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ چاند گرہن بدھ کی صبح 5 بج کر 18 منٹ پر اختتام پذیر ہوگا۔

اس سے قبل رواں سال کا پہلا چاند گرہن 21 جنوری 2019 کو ہوا تھا جو کہ پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکا تھا۔ اس چاند گرہن کا نظارہ یورپ، جنوبی اور شمالی امریکا اور افریقا میں دیکھا گیا تھا جسے ماہرین فلکیات نے سپر بلڈ وولف مون کا نام دیا تھا۔

واضح رہے کہ زمین کا وہ سایہ جو گردش کے دوران کرۂ زمین کے چاند اور سورج کے درمیان آ جانے سے چاند کی سطح پر پڑتا ہے اور چاند تاریک نظر آنے لگتا ہے، اُسے چاند گرہن کہتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں