تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

دوسرا ون ڈے، نیدرلینڈز کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان اور نیدر لینڈز کے مابین تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کا پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

 پاکستان کو تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ قومی ٹیم نے دورہ نیدر لینڈز کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے پہلے میچ میں میزبان ٹیم کو 16 رنز سے شکست دی تھی۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

پہلے ون ڈے میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں  کے نقصان پر 314 رنز بنائے تھے۔ جارح مزاج اوپنر فخر زمان نے شاندار سنچری اسکور کی تھی جبکہ کپتان بابر نے 74 رنز بنائے تھے۔ نائب کپتان شاداب خان نے 28 گیندوں پر 48 اور سلمان آغا نے 16 گیندوں پر 27 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: پہلا ون ڈے: پاکستان نے نیدرلینڈز کو 16 رنز سے شکست دے دی

جواب میں میزبان ٹیم کے وکرم جیت، کوپر اور ایڈورڈز کی نصف سنچریاں رائیگاں گئی تھیں اور نیدرلینڈ کی ٹیم 315 رنز ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 298 رنز ہی بناسکی۔ وکرم جیت سنگھ اور ٹام کوپر 65 ،65 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔

Comments

- Advertisement -