پیر, جون 15, 2026
اشتہار

طلبا کو 100 فیصد اسکالر شپ پر یونیورسٹیز میں داخلہ ملے گا!

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : علامہ محمد اقبال اسکالر شپس کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا گیا ، جس کے تحت اہل بنگلہ دیشی طلبا کو سو فیصد اسکالر شپ پر پاکستانی یونیورسٹیز میں داخلہ ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے سفارتی تعلقات میں ایک تاریخی سنگِ میل عبور کرتے ہوئے ڈھاکا میں پاکستان ایجوکیشن ایکسپو 2026 کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ہے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان "نالج کوریڈور” کے تحت تعلیمی تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے ، اس پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے تحت اہل بنگلہ دیشی طلبہ کو 100 فیصد اسکالرشپ پر پاکستان کی صفِ اول کی یونیورسٹیوں میں داخلہ دیا جائے گا۔

بنگلہ دیشی وزیرِ تعلیم ڈاکٹر اے این ایم احسان الحق نے ایکسپو کا دورہ کیا اور حکومتِ پاکستان کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے دونوں ممالک کے روشن مستقبل کی نوید قرار دیا۔

اس تعلیمی نمائش میں پاکستان کی 20 معروف جامعات اور اعلیٰ تعلیمی ادارے شریک ہیں، جن میں یونیورسٹی آف لاہور، اقرا یونیورسٹی، نمل، لمز، آئی بی اے ، بحریہ یونیورسٹی، نسٹ، کامسیٹس، نوٹیک، پیاس، جی آئی کے اور دیگر جامعات بھی شامل ہیں۔

پاکستانی وفد نے بنگلہ دیشی طلبہ کو ان اسکالرشپس اور پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے وسیع مواقع کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی فراہم کی۔

پاکستان بنگلہ دیش نالج کوریڈور کا آغاز پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اگست 2025 میں بنگلہ دیش کے دورے کے بعد کیا گیا تھا، جس دوران انہوں نے بنگلہ دیشی طلبہ کیلئے 500 اسکالرشپس کا اعلان کیا تھا۔

یہ اقدام پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور بنگلہ دیش کے وزیراعظم طارق رحمان کے اس مشترکہ وژن کی عکاسی کرتا ہے جس کا مقصد تعلیم، نوجوانوں کی ترقی اور دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

تقریب میں طلبہ اور تعلیمی حلقوں نے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا جبکہ اس اقدام کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلیمی تعاون کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا گیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں