site
stats
پاکستان

چھٹی خانہ ومردم شماری کا دوسرامرحلہ آج سے شروع

اسلام آباد: آزاد جموں وکشمیر،گلگت بلتستان اور فاٹا سمیت ملک بھر میں چھٹی خانہ اورمردم شماری کا دوسرامرحلہ آج سے شروع ہورہاہے۔

تفصیلات کےمطابق گلگت بلتستان،آزاد جموں وکشمیر اور فاٹا سمیت ملک بھر میں چھٹی خانہ ومردم شماری کےدوسرے مرحلے کا آغاز آج سے ہورہاہے۔اس مرحلےمیں 88اضلاع میں خانہ ومردم شماری کی جائےگی۔

چھٹی خانہ ومردم شماری کےدوسرے مرحلے میں پنجاب اور سندھ کےاکیس،اکیس اضلاع،بلوچستان کے سترہ،خیبرپختونخواہ کے بارہ،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے پانچ،پانچ جبکہ فاٹا اور اسلام آباد میں بھی مردم شماری ہوگی۔

خانہ ومردم شماری کایہ عمل آئندہ ماہ 24مئی تک جاری رہےگا۔


مردم شماری کے بلاک 2 میں خانہ شماری کا مرحلہ مکمل


خیال رہےکہ رواں ماہ 3اپریل کو چیف شماریات آصف باجوہ کا کہنا تھا کہ مردم شماری کے بلاک 2 میں خانہ شماری کا مرحلہ مکمل کرلیا گیا ہے۔

یاد رہےکہ ملک میں 19 سال بعد ہونے والی مردم شماری کے پہلے مرحلے کا کام 30 مارچ کو مکمل ہوا تھا، محکمہ شماریات کے حکام نے اس کی تفصیلات بھی جاری کردی تھیں۔

واضح رہےکہ

واضح رہےکہ دو اپریل کو ملک میں جاری چھٹی مردم شماری کے پہلے مرحلے کے دوسرے بلاک میں ملک میں 63اضلاع میں خانہ شماری کا عمل مکمل ہواتھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top