ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

پی ایس ایل کا دوسرا مرحلہ: ٹیموں کے لاہور میں ڈیرے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کے دوسرے مرحلے کے لیے ٹیموں نے لاہور میں ڈیرے ڈال لیے۔

پی ایس ایل کے دیگر میچز کیلئے 3 ٹیمیں کراچی سے لاہور پہنچ گئیں۔ پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں آج سہ پہر لاہور کے لیے روانہ ہوئیں تھی۔

تینوں ٹیموں کو چارٹرڈ فلائٹ کے زریعے لاہور روانہ کیا گیا۔ کراچی کنگز ، لاہور قلندرز ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں کل روانہ ہوں گی۔

- Advertisement -

لیگ کے پہلے مرحلے کا آخری میچ پیر کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے مابین کھیلا جائے گا۔ لیگ کا دوسرا مرحلہ 10 فروری سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔

دوسری جانب این سی او سی کے فیصلے میں کہا گیا کہ 15فروری تک ویکسینیٹڈ 50فیصد شائقین پی ایس ایل میچز اسٹیڈیم میں دیکھ سکیں گے جبکہ 16فروری سے 100فیصد شائقین کو میدان میں آنے کی اجازت ہوگی۔

این سی او سی کے اجلاس فیصلہ کیا گیا کہ 12سال سےکم عمر بچے بھی اسٹیڈیم میں میچ دیکھ سکیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں