کوئٹہ : بلوچستان سےرواں برس پولیو کا دوسرا کیس سامنے آگیا ، چمن کے علاقے میرعلی زئی کے رہائشی 4 سالہ بچے میں پولیو کی تصدیق ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں پولیو وائرس پھر سے سر اٹھانے لگا، دو روز میں پولیو کے دو کیس سامنے آگئے، ضلع چمن کے رہائشی چار سال کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
محکمہ صحت بلوچستان کے حکام نے بتایا چمن میرعلیزئی سے تعلق رکھنے والے چار سال کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔
گزشتہ روزبلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی سے رواں سال کا پہلا کیس سامنے آیا تھا ، بلوچستان میں تین سال بعد پولیو کے کیس سامنے آرہے ہیں، اس سے پہلے بلوچستان میں پولیو کا آخری کیس تین سال قبل فروری دوہزاراکیس میں قلعہ عبداللہ سے رپورٹ ہوا تھا۔
بلوچستان کے نو اضلاع میں خصوصی پولیو مہم چوبیس مارچ سے شروع ہوگی۔