جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام پر دوسرے جائزہ مذاکرات کا آج سے آغاز ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام پر دوسرے جائزہ مذاکرات کا آج سے آغاز ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان قرض پروگرام کے دوسرے جائزہ مذاکرات آج سے شروع ہوں گے۔

مذاکرات میں ایک ارب ڈالر کی قسط کے اجراء سمیت مختلف معاشی امور پر بات چیت ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف مشن نے تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان کے صوبائی حکام سے ملاقاتیں کی ہیں، جن میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے صوبائی آمدن بڑھانے کی تجاویز پر غور کیا گیا۔

اجلاسوں میں اس بات پر زور دیا گیا کہ صوبائی آمدن میں اضافہ کر کے متاثرین کے لیے ریلیف پیکج فراہم کیا جائے۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ حکام نے صوبائی نمائندوں کے ساتھ ملاقات میں سیلاب کے باعث نقصانات پر بریفنگ لی، جس کے بعد متاثرین کے لیے پیکج کی تجاویز پر حتمی بات چیت آئندہ دنوں میں متوقع ہے۔

گزشتہ روز پاکستان کی معاشی ٹیم نے اہم اجلاس منعقد کیے، جن میں اقتصادی جائزے کے لیے تمام تر تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان عالمی مالیاتی ادارے  کے ساتھ مذاکرات میں سیلاب کی وجہ سے معاشی اہداف میں ریلیف حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں