The news is by your side.

Advertisement

فیفا ورلڈ‌کپ 2018: دل تھام لیں، ناک آؤٹ مرحلہ شروع ہوا چاہتا ہے

سیکنڈ راؤنڈ میں سولہ بہترین ٹیموں کا ٹاکرا ہوگا، شکست کھانے والی ٹیم کو گھر لوٹنا پڑے گا

ماسکو: روس میں‌ جاری فیفا ورلڈ کپ 2018 کا پہلا راؤنڈ مکمل ہوگیا، میگا ایونٹ کے دوسرے اور ناک آؤٹ مرحلے کے لیے سولہ ٹیمیں ٹکرائیں گے.

تفصیلات کے مطابق عالمی میلے کا گروپ اسٹیج مرحلہ اختتام کو پہنچا، اب غلطی کا کوئی امکان نہیں، جس ٹیم کے حصے میں شکست آئے گی، اسے وطن واپس لوٹنا ہوگا.

واضح رہے کہ پہلے راؤنڈ میں بڑی ٹیمیں توقع کے مطابق پرفارم نہیں‌ کرسکیں، کئی اپ سیٹ ہوئے، دفاعی چیمپین جرمنی دوسرے راؤنڈ میں نہ پہنچ سکا، سابق عالمی چیمپین ارجنٹینا نے بھی بہ مشکل دوسرے راؤنڈ میں کوالیفائی کیا۔

سابق چیمپین اسپین کو بھی مشکلات کا سامنا رہا، فرانس اور برازیل کی ٹیمیں‌ بھی اپنی صلاحیوں کا بھرپور اظہار کرنے میں‌ ناکام رہیں.

بڑی ٹیموں کے برعکس یوروگوائے، کروشیا، بیلجیم، ڈنمارک، سوئیڈن اور سوئٹزرلینڈ کی ٹیموں نے اچھی کارکردگی دکھائی.

اس بار کوئی افریقی ٹیم دوسرے مرحلے تک رسائی نہیں‌ پاسکی، جاپان ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچنے والی واحد ایشیائی ٹیم ہے، لاطینی امریکی ٹیموں میں‌ یوروگوائے، کولمبیا، ارجنٹینا، میکسیکو ٹاپ 16 میں پہنیچیں۔ مجموعی طور پر یورپی ٹیموں‌ کا پلڑا بھاری رہا.

دوسرے مرحلے کا آغاز ہفتے کے روز فرانس اور ارجنٹینا کے مقابلے سے ہوگا، اسی روز یوروگوائے اور پرتگال کی ٹیمیں بھی ٹکرائیں گے.

واضح رہے کہ اب کسی ٹیم کے پاس غلطی کا امکان نہیں. نیز اگر نوئے منٹ میں میچوں کا رزلٹ‌ نہیں‌ آیا، تو کھیل اضافی منٹس، بعد ازاں پینالٹی شاٹس تک جائے گا.


فٹ بال کی تاریخ‌ کا بڑا اپ سیٹ، دفاعی چیمپین جرمنی ورلڈ کپ سے باہر


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں