تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کو 09رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 2-0 سے جیت لی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کے 173 رنز کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 163 پر ڈھیر ہو گئی۔

برینڈن کنگ کی 67 رنز کی اننگز بھی ویسٹ انڈیز کو شکست سے نہ بچاسکی، شیفرڈ 35 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

نکولس پورن 26 رنز پر محمد نواز کا نشانہ بنے، اوڈین اسمتھ 12 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے تین، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر اور حارث رؤف نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل پاکستان نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے اور ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 173 رنز کا ہدف دیا تھا۔

افتخار احمد نے 32 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، محمد رضوان نے 38 رنز کی ذمہ دارنہ اننگز کھیلی، کپتان بابر اعظم 7 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، حیدر علی 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

فخر زمان 10 رنز بنا کر چلتے بنے، محمد نواز ایک رن بنا کر واش کا نشانہ بنے، آصف علی کو 9 رنز پر شیفرڈ نے پویلین روانہ کیا۔

شاداب خان نے 12 گیندوں پر28 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، ان کی اننگز میں 2 چھکے اور ایک چوکا شامل تھا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے اوڈین اسمتھ نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، اکائل حسین، ہیڈن واش، روماریو شیفرڈ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل کپتان بابراعظم نے ‏ٹاس جیتا اور بیٹنگ کو ترجیح دی تھی، پاکستان نے وننگ کمبینیشن کو برقرار رکھتے ہوئے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی تھی۔

Image

گذشتہ روز کھیلے گئے سیریز کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ‏ہوئے ویسٹ انڈیز کو 63 رنز سے شکست دی تھی،نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ‏قومی ٹیم کے 201 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے ‏تعاقب میں مہمان ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی ‏اور پوری ٹیم 137 رنز پر ڈھیر ہوئی۔

Comments

- Advertisement -