The news is by your side.

Advertisement

دوسرا ٹیسٹ: پی سی بی کا صحافیوں سے متعلق اہم فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے احتیاطی تدابیر کے تحت دوسرے ٹیسٹ کی کوریج کے لیے آنے والے صحافیوں کا کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 4 فروری سے راولپنڈی اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔

دونوں ٹیمیں اگلے پڑاو کے لیے رخت سفر باندھ رہی ہیں اور کسی بھی بے احتیاطی سے کھلاڑیوں کو بچانے کے لیے انہیں مکمل ہدایات دی جارہی ہیں۔

پی سی بی نے کھلاڑیوں اور ایونٹ کی کامیابی کے لیے وبا کے دوران کسی بھی قسم کے رسک نہ لینے کی پالیسی اپناتے ہوئے صحافیوں کے بھی کورونا ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسرے ٹیسٹ کی کوریج کے لیے آنے والے صحافیوں کے کورونا ٹیسٹ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوں گے۔ کوروناٹیسٹ منفی آنےکی صورت میں صحافیوں کوکوریج کی اجازت ملےگی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں