بدھ, جنوری 21, 2026
اشتہار

امریکی کروڈ آئل کا دوسرا جہاز پاکستانی سمندری حدود میں پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : امریکی کروڈ آئل کا دوسرا جہاز پاکستانی سمندری حدود میں پہنچ گیا، اس سے قبل پہلا جہاز ایم ٹی پیگاسس 29 اکتوبر کو پاکستانی بندرگاہ پر پہنچا تھا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی خام تیل لے کر آنے والا دوسرا کارگو بحری جہاز ایم ٹی البانی پاکستان کی سمندری حدود میں داخل ہو گیا، جہاز آج بلوچستان کے ساحل پر واقع سنرجیکو آئل ٹرمینل پر برتھ کرے گا۔

یہ جہاز پاکستان پہنچنے والا دوسرا امریکی تیل بردار بحری جہاز ہے۔ اس سے قبل پہلا جہاز ایم ٹی پیگاسس 29 اکتوبر کو پاکستانی بندرگاہ پر پہنچا تھا۔

سنرجیکو آئل کمپنی کے مطابق، کمپنی نے پہلی بار 10،10 لاکھ بیرل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کروڈ آئل درآمد کیا ہے۔

یہ درآمد اسلام آباد اور واشنگٹن کے درمیان تجارتی معاہدے کے تحت کی جا رہی ہے۔

پہلا بحری جہاز پیگاسس امریکی شہر ہیوسٹن سے 14 ستمبر کو روانہ ہوا تھا اور 29 اکتوبر کو سنرجیکو کے آف شور ٹرمینل پر لنگر انداز ہوا۔

سنرجیکو آئل کمپنی کا کہنا ہے کہ امریکی تیل کی درآمد پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ میں ایک اہم سنگ میل ہے، اس اقدام سے پاکستان میں توانائی کے شعبے میں نئی راہیں کھلیں گی اور درآمدی ذرائع میں تنوع آئے گا۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں