ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

ایس ای سی پی میں 641 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں مئی کے دوران 641 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں اس طرح موجودہ مالی سال کے پہلے گیارہ مہینوں میں رجسٹریشن حاصل کرنے والی کمپنیوں کی کل تعداد پانچ ہزار چھ سو چھبیس ہو گئی۔

ترجمان کے مطابق رجسٹریشن کی یہ تعداد گزشتہ سال کے اس عرصہ میں چوبیس فی صد زائد ہے۔مئی کے مہینے میں رجسٹر ہونے والی کمپنیوں میں 88 فیصد کمپنیاں پرائیویٹ لمیٹڈ،آٹھ فیصد سنگل ممبر جبکہ باقی چار فیصد میں پبلک ان لسٹڈ ، غیر منافع بخش ایسوسی ایشن اور غیر ملکی کمپنیاں شامل ہیں۔

گزشتہ ماہ سب سے زیادہ کمپنیاں تجارت کے شعبے میں رجسٹرڈ ہوئیں جن کی تعداد پچاسی ہے جبکہ خدمات کے شعبے میں رجسٹرڈ ہونے والی کمپنیوں کی تعداد سڑسٹھ  ہے۔

اسی طرح انفارمیشن ٹیکنالوجی میں چونسٹھ، تعمیرات میں پچاس،سیاحت میں اکتالیس،کمیونی کیشن میں چوبیس،ایند ھن و توانائی میں بائیس،رئیل اسٹیٹ ڈولپمنٹ اور کارپوریٹ ایگریکلچرل فارمنگ میں اکیس،فوڈ اور مشروبات میں انیس،انجیئنرنگ میں اٹھارہ، ٹیکسٹائل اور تعلیم میں سترہ سترہ،براڈ کاسٹنگ اور ٹیلی کاسٹنگ میں سولہ،پاور جنریشن اور ادویہ سازی میں چودہ چودہ،ٹرانسپورٹ میں تیرہ،آٹو اور اس سے متعلقہ شعبے میں بارہ اور حفظانِ صحت کے شعبے میں گیارہ اور دیگر مختلف شعبوں میں پچانوے کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔

 مئی کے مہینے میں 45 کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی، ان سرمایہ کاروں کا تعلق افغانستان،آسٹریلیا،کینیڈا،چین،اٹلی،جاپان،اردن، ملائیشیا، تھائی لینڈ، ترکی، برطانیہ، اور امریکا سے ہے جبکہ یہ غیر ملکی سرمایہ کاری آٹو اور اس سے متعلقہ  تاروں اور بجلی کی اشیا،تعمیرات، کارپوریٹ ایگریکلچرل فارمنگ، تعلیم،انجینئرنگ،کھانے پینے اور مشروبات، ایند ھن و توانائی،حفظانِ صحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، چمڑا ،ادویہ سازی، پاور جنریشن، خدمات، اسٹیل اور اس سے متعلقہ سیاحت،تجارت، ٹرانسپورٹ اور بہت سے دوسرے شعبوں میں کی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں