اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

ایس ای سی پی میں کمپنیوں کی رجسٹریشن، ماہ نومبرمیں چالیس فیصد اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن ( ایس ای سی پی ) نے نومبر میں کل881 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کیں جو کہ گزشتہ سال نومبر کے مہینے میں ہونے والی رجسٹریشن سے چالیس فیصد زائد ہیں۔

ایس ای سی پی کی جانب سے کمپنی رجسٹریشن کے طریقہ کار میں آسانی، رجسٹریشن فیس میں کمی، کمپنی رجسٹریشن دفاتر میں سہولت مراکز کا قیام کمپنیوں کی رجسٹریشن میں اضافہ کے رجحان کا باعث رہا۔

ترجمان کے مطابق نئی رجسٹریشن کے بعد ایس ای سی میں میں کل رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد چوراسی ہزار دو سو ایک ہو گئی ہے، رجسٹر ہونے والی کمپنیوں میں بیاسی فی صد پرائیویٹ لمیٹڈ، سولہ فی صد کمپنیاں بطور سنگل ممبر کمپنی اور دو فی صد کمپنیاں پبلک ان لسٹڈ کمپنیوں، ٹریڈ آرگنائزیشن اورغیر ملکی کمپنیوں کے طور پر رجسٹرڈ ہوئیں۔

سب سے زیادہ کمپنیاں خدمات کے شعبے میں رجسٹرڈ ہوئیں جن کی تعداد134ہے، جبکہ تجارتی شعبے میں 118، انفارمیشن ٹیکنالوجی میں91، سیر و سیاحت میں52، انجینئرنگ میں38، تعلیم میں 29،خوراک و مشروبات میں28، کارپوریٹ ایگریکلچرل فارمنگ اور رئیل اسٹیٹ میں22 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔

اس کے علاوہ ٹیکسٹائل میں20‘ ہیلتھ کئیر میں18، دوا سازی اور ٹرانسپورٹ میں16، آٹو الائیڈ، کیبل اور الیکٹرک کے سامان ہر ایک میں11جبکہ148کمپنیاں دیگر مختلف شعبوں میں رجسٹر ہوئیں۔

نومبر کے مہینے میں کراچی اور لاہور میں پانچ غیر ملکی کمپنیاں بھی رجسٹرڈ ہوئیں، اس ماہ 47کمپنیوں میں افغانستان، آسٹریلیا، کینیڈا، چین، اٹلی، ساوتھ کوریا، لبنان، میکڈونیا، مراکش، میکسیکو، پولینڈ، ساؤتھ افریقہ، سوئٹزر لینڈ، برطانیہ اور امریکہ سے غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں