The news is by your side.

Advertisement

ایس ای سی پی میں کمپنیوں کی رجسٹریشن میں حیرت انگیز اضافہ

اسلام آباد: سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان نے نے اپریل میں 625 کمپنیاں رجسٹر کیں، سب سے زیادہ رجسٹریشن تجارت کے شعبے میں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق ایس ای سی پی میں اپریل کے مہینے میں 625 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں، جبکہ رواں مالی سال کے پہلے 10 مہینوں میں 4984 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں جوکہ گزشتہ سال کے اس عرصہ میں 21 فیصد زیادہ ہے۔

ترجمان کے مطابق اپریل کے مہینے میں سب سے زیادہ کمپنیاں تجارت کے شعبے میں رجسٹرڈ ہوئیں جن کی تعداد 85 ہے جبکہ خدمات کے شعبے میں 75، انفارمیشن ٹیکنالوجی میں 61، تعمیرات میں 57، سیاحت میں 40، نشریات میں 37، کمیونی کیشن میں 22، کارپو ریٹ ایگریکلچرل فارمنگ میں 21، ٹیکسٹائل میں 20، کھانے پینے و مشروبات میں 19، انجیئنرنگ میں 16، ایند ھن و توانائی میں 15، ادویہ سازی میں 13، رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اور صحت میں 12، 12، ٹرانسپورٹ اور کیمیکل میں 11، 11، آٹو اور اس سے متعلقہ 10 اور 88 کمپنیاں دوسرے مختلف شعبوں میں رجسٹر ہوئیں۔

چھ غیر ملکی کمپنیاں کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں رجسٹر ہوئیں۔ اس ماہ کے دوران 49 کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی اور سرمایہ کاروں کا تعلق افغانستان، بوسنیا، چین، جرمنی، عراق، جاپان، جنوبی کوریا، ملائیشیا، نیدر لینڈز، ناروے، قطر، روس، سعودی عرب، ترکی، متحدہ عرب امارات اور امریکہ سے ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں