منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

ایس ای سی پی نے انٹی منی لانڈرنگ ریگولیشنز میں ترمیم کر دیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے دائرہ کار انسداد منی لانڈرنگ اینڈ کاؤنٹر فنانسنگ سے متعلق ریگولیٹری فریم ورک کو وسیع اور مؤثر کرنے کے پیشِ نظر انسداد منی لانڈرنگ اینڈ کاؤنٹر فنانسنگ آف ٹیررازم ریگولیشنزمیں اہم ترامیم متعارف کروائی ہیں۔

ایس ای سی پی نے انسداد منی لانڈرنگ اینڈ کاؤنٹر فنانسنگ آف ٹیررازم کے ریگولیٹری فریم ورک کا نیشنل رسک اسیسمنٹ کی بنیاد پر تکنیکی تعمیل کا جامع جائزہ لیا۔

ان ترامیم نے ذہنی طور معذور افراد کے اکاؤنٹ کھولنے سے متعلق کسٹمر ڈیو ڈیلیجنس کے تقاضوں میں ترمیم کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں کسی بھی اکاؤنٹ کو پانچ سالوں کے بجائے تین سال غیر فعالیت رہنے پر غیر فعال قرار دیا جائے گا۔

مزید برآں صارف کی جانچ پڑتال کیلیے فریق ثالث پر انحصار سے متعلق دفعات اور ریگولیٹڈ افراد اور ذیلی اداروں کی بین الاقوامی شاخوں کے متعلق اضافی ضوابط شامل کیے گئے ہیں۔

یہ ترامیم مالیاتی نظام کو غیر قانونی سرگرمیوں سے بچانے، منی لانڈرنگ کو کنٹرول کرنے اور دہشتگردی کی مالی معاونت سے نمٹنے کیلیے ایس ای سی پی کی کوششوں میں ایک اہم قدم ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں