تازہ ترین

’اس رمضان ملک کیلیے اچھی خبریں آئیں گی‘

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ...

سپریم کورٹ نے فل کورٹ بنانے کی درخواست مسترد کر دی

سپریم کورٹ نے پنجاب اور کے پی میں انتخابات...

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ، ایک جوان شہید

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے...

مالی سال 21-2020 کی رپورٹ جاری

اسلام آباد: سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے مالی سال 21-2020 کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

ایس ای سی پی کی رپورٹ کے مطابق کاروباری آسانی اور کپیٹل مارکیٹ کے فروغ کے لیے اصلاحات کیں، 22 فراڈ کمپنیوں کو بند کے جانے کے لیے کارروائی کی، قوانین کی خلاف ورزیوں پر 5 ارب روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق ایف اے ٹی ایف کی تما م سفارشات پر عمل درآمد یقینی بنایا گیا، رئیل اسٹیٹ شعبے کے فروغ کے لیے ریگولیٹری فریم ورک میں اصلاحات  کیں، 3 ہاوسنگ فنانس،1 مائیکرو فنانس کمپنی، 2 انوسٹمنٹ فنانس سروسز کا اجرا کیا گیا۔

ایس ای سی پی نے مزید کہا کہ ملک کی پہلی کولیکٹرل مینجمنٹ کمپنی کا اجرا کیا گیا، اسٹاک ایکسچینج میں 10 آئی پی اوز اور 4 ایکسچینج ٹریڈیڈ فنڈز کا اجرا کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں اکاؤنٹ اوپن کو ڈیجیٹلائزڈ کیا گیا، کمپنیوں کی رجسٹریشن کو بھی مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کر دیا ہے، گزشتہ مالی سال میں کمپنیوں کی رجسٹریشن میں51 فیصد اضافہ ہوا، مالی سال21-2020  میں 25,533 کمپنیاں رجسٹرڈ کیں۔

Comments