ایس ای سی پی کی جانب سے ایسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو براہ راست سہل سرمایہ کاری اکاؤنٹس کھولنے کی اجازت دیدی گئی۔
سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے بتایا کہ سہل سرمایہ کاری اکاؤنٹس اب ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے بھی کھولے جاسکیں گے، لو رسک والے سرمایہ کاروں کے لیے آسان آن بورڈنگ اور سادہ تصدیقی نظام متعارف کرایا گیا ہے۔
ترجمان ایس ای سی پی نے کہا کہ اس اقدام سے کم آمدنی والے طبقات کےلیے مائیکروسیونگ اور مالی شمولیت کو فروغ ملےگا۔
یہ بھی پڑھیں: ایس ای سی پی نے انٹی منی لانڈرنگ ریگولیشنز میں ترمیم کر دیں
سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اضافی دستاویزات کے بعد سہل اکاؤنٹ کو مکمل سرمایہ کاری اکاؤنٹ میں تبدیل کیا جاسکےگا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ایس ای سی پی کی جانب سے لسٹڈ کمپنیوں کے حوالے سے رائٹس ایشو قوانین میں بھی ترامیم کی گئی ہیں، نئی ترامیم کے تحت کمپنیوں کو سرمایہ کے حصول میں آسانی فراہم کی جائے گی۔
ایس ای سی پی نے کہا کہ این اوسی کی شرط پر سی آئی بی رپورٹ کی پابندی میں نرمی کردی گئی، مالی مشکلات کی شکار فعال کمپنیوں کیلئے سرمایہ اکٹھا کرنے کا موقع ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


