The news is by your side.

Advertisement

ایس ای سی پی کو غیر ملکی کمپنیوں کا آڈٹ کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: وزارت داخلہ کی ہدایات پر سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی پی) اب غیر ملکی کمپنیوں کا آڈٹ بھی کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی پی) کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ملکی کمپنیوں کا بھی آڈٹ کرے۔ آڈٹ کی ہدایات چینی باشندوں کے اغوا کی جے آئی ٹی رپورٹ آنے کے بعد جاری کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ 2 ماہ قبل صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے جناح ٹاؤن سے 3 چینی باشندوں کو اغوا کر لیا گیا تھا۔

وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ باشندے پاکستان میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

وزارت داخلہ کے مطابق ایس ای سی پی پاکستان میں کام کرنے والی غیر ملکی کمپنیوں کی جامع جانچ پڑتال کے بعد ہی کمپنیوں کو رجسٹر کرے گا۔ غیر ملکی کمپنیوں کے ٹیکس گوشوارے اور دیگر ضروری کاغذات کی بھی جانچ پڑتال کی جائے گی۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال میں غیر ملکی کمپنیوں نے 2 ارب 10 کروڑ ڈالر سے زائد کا منافع بیرون ملک ارسال کیا۔


Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں