معاشرے میں شادی کا فریضہ ایک اہم ترین سماجی اور مذہبی ذمہ داری ہے، جس کے دنیا و آخرت میں نہ صرف بے شمار فوائد ہیں بلکہ صحت کیلیے بھی مفید ہے۔
شادی سنتِ رسولﷺ ہونے کے ساتھ ساتھ نہ صرف ذہنی سکون اور خاندان کی بنیاد کا اہم سبب ہے بلکہ اس فریضے کی ادائیگی سے انسان کینسر سمیت بہت سی بیماریوں سے بھی محفوظ رہتا ہے۔
ایک رپورٹ میں پیش کردہ اعداد و شمار کے مطابق شادی شدہ جوڑوں کی نسبت غیر شادی شدہ افراد کہیں زیادہ خودکشی کے مرتکب ہوتے ہیں۔
اس کے برعکس اکثر شادی شدہ افراد کے اخلاق و عادات، دماغی حالت نہایت متوازن اور ان میں ذہنی پختگی (میچیورٹی) اور زندگی میں ٹھہراؤ ہوتا ہے۔
ایک تحقیق میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ شادی شدہ افراد میں کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ غیر شادی شدہ افراد کی نسبت کم ہوتا ہے۔
امریکا کے میامی ملر اسکول آف میڈیسن کی ایک تحقیق میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ غیر شادی شدہ افراد میں کینسر کا خطرہ شادی شدہ افراد کے مقابلے میں زیادہ ہو سکتا ہے۔ اس تحقیق میں 40 لاکھ سے زائد مریضوں کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی گئی۔
محققین کے مطابق اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ شادی کی وجہ سے کینسر کے جراثیم حملہ نہیں کرسکتے لیکن اگر آپ شادی شدہ نہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو کینسر کا خطرہ بڑھانے والے عناصر جیسے تمباکو نوشی، اضافی وزن یا ناقص غذاؤں سے زیادہ احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔
تحقیق میں کینسر کے مریضوں کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا، نتائج کے مطابق شادی شدہ مردوں کے مقابلے میں غیر شادی شدہ مردوں میں کینسر کا خطرہ 70 فیصد زیادہ ہوتا ہے جبکہ خواتین میں یہ خطرہ 85 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔
تاہم حالیہ نتائج کو مکمل طور پر ٹھوس قرار نہیں دیا جاسکتا، اس تحقیق کے نتائج جرنل کینسر ریسرچ کمیونیکیشنز میں شائع ہوئے۔
شادی سے قبل وزن میں کمی : لڑکے لڑکیاں مخصوص انجیکشنز لگوانے لگے
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


