The news is by your side.

Advertisement

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس : درخواست گزار کو تمام ریکارڈ کی فراہمی کیلئے سیکرٹری الیکشن کمیشن انچارج مقرر

اسلام آباد : پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن نے درخواست گزار اکبر ایس طابر کو تمام ریکارڈ فراہم کرنے کے لئے سیکرٹری الیشن کمیشن کو انچارج مقرر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کے معاملے پر درخواست کی سماعت ہوئی ، چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔

اسلام آباد:درخواست گزار اکبر ایس بابر کمیشن کے سامنے پیش ہوئے، وکیل اکبر ایس بابر نے کہا مجھےتمام کاغذات فراہم کرنے کا حکم دیاگیا لیکن مکمل کاپیاں نہیں دی گئیں ، کبھی کہاجاتاہے مدعی خود پیش ہوں کبھی کہا جاتا ہے وکیل آئیں توڈاکیومنٹس ملیں گے۔

سماعت میں اکبر ایس بابر کے وکیل نے آج ہی دستاویزات فراہم کرنے کی استدعا کی ، پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور نے موقف اختیار کیا کہ کوڈ منفی ہونے کے بعد آج پیش ہوا ہوں ، آج دلائل نہیں دے سکوں گا۔

وکیل اکبر ایس بابر نے کہا کہ اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ میں سقم ہے اس پر رپورٹ جمع کروائی ہے، ڈی جی لاء کمیشن کے آرڈر نہیں ماننا چاہ رہے۔

الیکشن کمیشن کے ڈی جی لاء نے کہا کہ 7 سے 8 والیم باقی ہیں آج شام تک فراہم کردیں گے، جس پر چیف الیکشن کمشنر نے حکم دیا کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن کو انچارج بنایا جائے اور یقین دہانی کرائی کہ تمام والیم آپکو مل فراہم کئے جائیں۔

بعد ازاں الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 9 فروری تک ملتوی کردی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں