The news is by your side.

Advertisement

‘ اکتوبر کے آخر میں ہم نئے الیکشن کیلیے تیار، فیصلہ حکومت نے کرنا ہے’

سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے کہا ہے کہ اکتوبر کے آخر میں ہم نئے الیکشن کیلیے تیار ہونگے، لیکن نئے انتخابات کب ہونگے اس کا فیصلہ حکومت نے کرنا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے اسلام آبا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ الیکشن کمیشن اکتوبر کے آخر میں نئے الیکشن کرانے کیلیے تیار ہوگا تاہم نئے انتخابات کب ہونگے اس کا فیصلہ حکومت نے کرنا ہے، اگر حکومت نے نئی مردم شماری کی تو نئی حلقہ بندیاں کرنا پڑیں گی۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ 4 اکتوبر2020 کو ووٹرز کی حتمی فہرست آویزاں کردی گئی تھیں، گھرگھر تصدیقی عمل 7 نومبر تا31 دسمبر2021 میں مکمل کیا گیا،26 نومبر تا31 دسمبر2021 ایس ایم ایس سروس کو مفت کیا گیا، ایک کروڑ34 لاکھ افراد نے مفت سروس سے فائدہ اٹھایا، الیکشن کمیشن نے ووٹر لسٹوں پر نظرثانی کیلیے تعیناتیاں کیں اور کل 88 ہزار 639 تعیناتیاں کی گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آزاد وخود مختار ادارہ ہے اور شفاف ومنصفانہ الیکشن کرانا ادارے کی ذمے داری ہے، بہت سی جماعتیں الیکشن کمیشن پر اپنا مؤقف پیش کرتی ہیں، کوئی پارٹی تنقید کرتی ہے تو کوئی حوصلہ افزائی کرتی ہے، 2020 میں چیف الیکشن کمشنر نے وزیراعظم کو لکھا تھا، مردم شماری کو نوٹیفائی کرینگے توہم ڈی لمٹیشن کرینگے، 17 خط لکھے جن کا جواب ہمیں نہیں مل سکا، مئی2021 میں ہمیں بتایا گیا نئی مردم شماری ہوگی۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ احکامات کے مطابق اپنا کام کررہا ہے، بڑی تعداد میں ڈسپلے سینٹرز قائم کردیے گئے ہیں، عوام زیادہ سے زیادہ تعداد میں ڈسپلے سینٹر کا وزٹ کریں اور تمام ووٹرز انتخابی فہرستوں میں نام کا اندراج کرائیں، ضرورت ہو تو ڈسپلے سینٹر میں فارم 15 اور 16 جمع کرائیں اور جس جس نے اپنا ایڈریس تبدیل کیا ہے تو لازم ہے کہ اس کی اطلاع دیں۔

الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں بہت سارے پروٹوکولز فالو کرنے ہوتے ہیں، ای وی ایم اور اوورسیز ووٹنگ پر ہمارا کام جاری رہے گا، مئی 2021 میں مردم شماری کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا تھا، سابقہ حکومت کے اعلان کے بعد نئی مردم شماری کا اعلان کیا تھا، نئی مردم شماری کے اعلان کی وجہ سے حلقہ بندیاں نہیں کرسکے تھے، 2022 جنوری میں بھی ہم نےخط لکھا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں