اسلام آباد : سیکریٹری جنرل اوآئی سی اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئے، وزیرمملکت فرخ حبیب اورعلامہ طاہراشرفی نے معززمہمان کا استقبال کیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اہم ترین اور تاریخی اجلاس میں شرکت کیلئے معزز مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
سیکریٹری جنرل اوآئی سی اور صدراسلامک ڈیولپمنٹ بینک اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئے، وزیرمملکت فرخ حبیب اورعلامہ طاہراشرفی نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔
On the behalf of whole Pakistan, We warmly welcome to Secretary General @OIC_OCI Honorable Hissein Brahim Taha at the #OIC48CFM in Islamabad.
Hosting OIC session reflects the strong commitment of Pakistan to build and promote strong cooperation among Muslim Ummah.#OICInPakistan pic.twitter.com/kxOJSdULqC— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) March 21, 2022
اس موقع پرفرخ حبیب نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پورے پاکستان کی طرف سے ہم سیکرٹری جنرل کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں، او آئی سی اجلاس کی میزبانی مسلم امہ کے درمیان مضبوط تعاون کی تعمیر اور فروغ کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ نے اسلاموفوبیا کی قرارداد منظورکی، وزیراعظم عمران خان نے اسلاموفوبیا کے خلاف جنگ لڑی۔
گذشتہ روز اوآئی سی اجلاس میں شرکت کے لیے مصر کے وزیرخارجہ سامع شکری اسلام آباد پہنچے تھے ، ایئرپورٹ پر علامہ طاہراشرفی نے معزز مہمان کا استقبال کیا، اس موقع پر مصر کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا یہ دورہ خصوصی اہمیت کاحامل ہے، دونوں ملکوں کے مضبوط تعلقات کا عکاس ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان تشریف آوری پر مصری وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا ان کا کہنا تھا او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس ایسے وقت پر منعقد ہو رہا ہے، جب پاکستان اپنے قیام کی پچھترویں سالگرہ منانے جا رہا ہے۔
خیال رہے وزرائےخارجہ کانفرنس کا موضوع ’’اتحاد،انصاف اورترقی‘‘ہے، کانفرنس میں وسیع البنیاد موضوعات پر گفتگو کی جائے گی۔