تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

دہشت گردی کےخلاف تمام اقدامات میں پاکستان کیساتھ ہے، سیکریٹری جنرل او آئی سی

اسلام آباد: پشاور کے قصہ خوانی بازار میں ہونے والی بربریت پر پاکستان سے اظہار ہمدردی کا سلسلہ جاری ہے، اسی تناظر میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل نے وزیر خارجہ سے رابطہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کئے گئے ٹوئٹ میں کہا گیا کہ سیکریٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم طحہٰ  نے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فونک گفتگو کی۔

ٹوئٹ میں او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحہٰ نے پشاور دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور خودکش حملے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

او آئی سی کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ دہشت گردی کےخلاف تمام اقدامات میں پاکستان کیساتھ ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کی 22 اور 23 مارچ کو او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا اڑتالیسواں اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہونے جارہا ہے، یہ دوسرا موقع ہے جب مسلسل پاکستان میں او آئی سی اجلاس کا انعقاد ہورہا ہے۔

تاریخی اجلاس سے متعلق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ یہ سال ہمارے لیے خصوصی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ پاکستان کو معرض وجود میں آئے 75 سال مکمل ہو رہے ہیں۔

اس موقع پر میں او آئی سی ممبر ممالک کے وزرائے خارجہ کو دعوت دیتا ہوں کہ پاکستان تشریف لائیں اور ہمیں میزبانی کا شرف بخشیں، 23 مارچ کے باعث او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شریک وزرائے خارجہ کو سالانہ پریڈ کا مشاہدہ کرنے کا موقع ملے گا۔

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ وزرائے خارجہ کو پاکستان کی مسلح افواج کی پریڈ کے ساتھ ساتھ پاکستان کے مختلف علاقوں کا کلچر ملاحظہ کرنے کا بھی موقع میسر آئے گا، ہم او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس کو یادگار اور نتیجہ خیز بنانے کیلئے کوشاں ہیں لیکن یہ سب آپ کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہو سکتا۔

Comments

- Advertisement -