ہفتہ, اگست 15, 2026
اشتہار

ایئرپورٹس پر مسافروں کو بین الاقوامی معیار کی سہولتیں دینے کی ہدایت، نئے احکامات جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سیکرٹری وزارت دفاع نے مسافروں کو بین الاقوامی معیارکی سہولتیں دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کراچی اور لاہور ایئرپورٹ کی انتظامیہ کو نئے احکامات جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت دفاع نے کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر مسافروں کو بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم نہ ہونے پر سخت نوٹس لے لیا۔

ذرائع نے کہا کہ سیکرٹری وزارت دفاع نے ایئرپورٹس انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ مسافروں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق سہولتیں فراہم کی جائیں اور بیرون ملک سے آنے والے ہم وطنوں کو فرق محسوس ہو۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزارت دفاع کو ایئرپورٹس پر مسافروں کی امیگریشن کے طویل انتظار، محدود کاؤنٹرز اور دیگر سہولیات کی کمی کے حوالے سے کئی شکایات موصول ہوئی تھیں، اس سلسلے میں نئے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

وزارت دفاع نے ایئرپورٹس انتظامیہ کو بین الاقوامی معیار کے مطابق سہولتیں فراہم کرنے ، رش کے اوقات میں مسافروں کے داخلے کے لیے مزید امیگریشن کاؤنٹرز قائم کرنے کی ہدایت کی۔

وزارت دفاع نے ہدایت کی مزید سیکیورٹی اسکیننگ مشینیں نصب کی جائیں تاکہ مسافروں کی روانگی اور آمد میں تاخیر کم ہو

وزارت دفاع نے واضح کیا ہے کہ اگر مسافروں کی سہولت کے حوالے سے مزید شکایات آئیں تو ایئرپورٹ انتظامیہ کے خلاف کارروائی بھی کی جائے گی۔

یہ اقدام ملکی اہم ایئرپورٹس پر مسافروں کے لیے سہولت اور شفافیت بڑھانے کی کوششوں کے طور پر لیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں