جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

رمضان المبارک کی اہمیت کے حوالے سے امریکی سیکریٹری خارجہ کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ رمضان ہمیں ہمدردی، خدمت اور تعاون کی اہمیت کو یاد دلاتا ہے۔

امریکا کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے رمضان المبارک پرمسلمانوں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ ماہ رمضان کے موقع پر تمام مسلمانوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

اُن کا کہنا تھا کہ رمضان ہمیں ہمدردی،خدمت اورتعاون کی اہمیت یاد دلاتاہے۔

یاد رہے کہ آج خلیجی ریاستوں سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز ہوجائے گا جس کے بعد فرزندان توحید کل سے روزے رکھیں گے۔

رمضان کا چاند نظر آنے کے بعد مسلمان باجماعت نماز تراویح کا اہتمام کرتے ہیں البتہ کرونا کے پیش نظر رواں سال کہیں بھی افطار یا تراویح کے بڑے اجتماعات نہیں ہوں گے۔

دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے ترکی میں کرونا کا پھیلاؤ کا گراف اب اوپر نہیں جا رہا، رمضان میں انتہائی سخت انتظامات کریں گے تاکہ رمضان کے بعد صورت حال معمول پر آجائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں