تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی سندھ سے گرفتار

سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو سندھ سے حراست میں لے لیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع ق لیگ کا بتانا ہے کہ محمد خان بھٹی کو سندھ کے علاقے مٹیاری سے گرفتار کیا گیا ہے وہ حفاظتی ضمانت کے لیے سندھ ہائیکورٹ جارہے تھے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ایس ایس پی حیدرآباد کی نگرانی میں محمد خان بھٹی کو پولیس نے حراست میں لیا ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے کہ محمد خان بھٹی کی بھی گرفتاری ظاہر نہیں کی جائے گی ہمارے لیگل ایڈوائزر عامر سعید راں کی بھی گرفتاری ظاہر نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ اور سندھ انتظامیہ کو خبردار کررہے ہیں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی اس لاقانونیت کا نوٹس لیں یقین ہے کہ وہ ایسے اقدام کا راستہ روکیں گے۔

Comments

- Advertisement -