The news is by your side.

Advertisement

باکسر اسلم خان کی ہلاکت کا سیکریٹری اسپورٹس سندھ نے نوٹس لے لیا

کراچی: شہر قائد میں باکسنگ میچ کے دوران باکسر اسلم خان کی ہلاکت کا سیکریٹری اسپورٹس سندھ نے نوٹس لے لیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز کراچی میں باکسنگ میچ کے دوران حریف باکسر کا مکا لگنے سے باکسر اسلم خان انتقال کرگئے تھے، سیکریٹری اسپورٹس سندھ امتیاز علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

سیکریٹری اسپورٹس سندھ نے شہر میں ہونے والے تمام تر غیر قانونی کھیل بند کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔

امتیاز علی شاہ نے غیر قانونی مقابلے کرانے والے منتظمین کے خلاف کارروائی اور واقعے کی انکوائری کی ہدایت بھی کی۔

مزید پڑھیں: کراچی میں باکسنگ میچ کے دوران مکا لگنے سے باکسر جاں بحق

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے نجی کلب میں مقابلے میں باکسر محمد اسلم کو مخالف باکسر ولی خان کا مکا لگا جس کے باعث وہ رنگ میں گر گئے تھے، باکسر کو طبی امداد کے لیے فوری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ انتقال کرگئے۔

ہیوی ویٹ (پلس 80 کے جی) درجہ کے ٹائٹل کے لیے یہ فائٹ نجی کلب کی جانب سے کروائی جارہی تھی۔

34 سالہ محمد اسلم شادی شدہ تھے اور ان کا تعلق بلوچستان کے ضلع پشین سے تھا جبکہ ان کے حریف ولی خان ترین بھی پشین سے ہی تعلق رکھتے ہیں، محمد اسلم نے کک باکسنگ مقابلوں میں بھی حصہ لیا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں