تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

افریقہ کی کچھ حیران کن باتیں

براعظم افریقہ دنیا کا دوسرا بڑا اعظم ہونے کے علاوہ دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ آبادی والا براعظم بھی ہے۔ افریقہ بہت سے رازوں کا امین بھی ہے کیونکہ یہاں مختلف قبائل آباد رہے ہیں۔

افریقہ سے بہت سے ایسے حقائق بھی وابستہ ہیں جن سے بہت کم لوگ واقف ہیں‘ اپنے دوستوں کو کچھ ایسے ہی حقائق کے بارے بتاتے ہیں


۔افریقہ کو دنیا کے سب سے بڑے جانور ہاتھی کا گھر کہا جاتا ہے کیونکہ یہاں بہت بڑی تعداد میں ہاتھی پائے جاتے ہیں۔

۔افریقہ زرافوں کے گھر کے حوالے سے بھی مشہور ہے۔

۔افریقہ اور یورپ کا درمیانی فاصلہ بمشکل صرف 14 کلومیٹر کا ہے۔

جبرالٹر

۔افریقہ کے 5 سے 14 سال کی درمیانی عمر کے 40 فیصد بچے مزدوری کرتے ہیں اور ان کا شمار چائلڈ لیبر میں ہوتا ہے۔

۔افریقہ میں بہت کم ایسا پانی پایا جاتا ہے جو پینے کے قابل ہو ورنہ زیادہ تر پانی ابال کر ہی استعمال کیا جاتا ہے۔

۔براعظم افریقہ میں روزانہ تقریباً 96 ہاتھی قتل کر دیے جاتے ہیں۔

۔اس براعظم کا سب سے مہلک ترین جانور دریائی گھوڑے کو قرار دیا جاتا ہے۔

۔گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق براعظم افریقہ کا ملک زمبابوے 16 سرکاری زبانوں کا مالک ہے جو کہ کسی بھی ملک کی سب سے زیادہ سرکاری زبانیں ہیں۔

۔کیا آپ یقین کریں گے کہ پوری دنیا کا تقریباً آدھا سونا صرف جنوبی افریقہ کے ایک چھوٹے سے مقام ’وٹ واٹر ز رینڈ سے حاصل کیا جاتا ہے۔

۔1530 سے لے کر 1780 تک ڈیڑھ ملین یورپی باشندے شمالی افریقہ کو غلاموں کے طور پر فروخت کیے گئے تھے۔۔

۔افریقہ میں فیس بک کے 100 ملین یوزر پائے جاتے ہیں۔

۔تنزانیہ وہ ملک ہے جہاںسورج مکھی افراد کی شرح سب سے زیادہ ہے۔

۔ گریسا مشعل وہ واحد خاتون ہیں جو مختلف ممالک کی خاتونِ اول رہ چکی ہیں‘ ان ممالک میں موزمبیق اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔

گریسا مشعل

۔افریقہ میں زیادہ تر افراد فرانسیسی زبان بولتے ہیں اور ان کی تعداد خود فرانس سے بھی زیادہ ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -