سوشل میڈیا پر فرقہ ورانہ تعصب کو ابھارا جارہا ہے، مریم اورنگزیب Sectarian
The news is by your side.

Advertisement

سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ تعصب کو ابھارا جارہا ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا دین اور مذہب سے کوئی تعلق نہیں، سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ تعصب کو سازش کے تحت ابھارا جارہا ہے۔

میٹ دی پریس سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان میں رہنے والا ہر شہری قابل احترام ہے، سوشل میڈیا پر کچھ عناصر سانحات کو فرقہ وارانہ تعصب بنا کر پیش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں، میڈیا فرقہ وارانہ تعصبات پھیلانے والوں کے خلاف اپنا کردار ادا کرے کچھ لوگوں کو ملکی مسائل سے کوئی غرض نہیں شاید اسی لیے فاٹا ریفامز کو متنازع بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

پڑھیں: سانحہ پارا چنار کے ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا: آرمی چیف

مریم اورنگزیب نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو ملکی مسائل حل کرنے کے لیے کوئی دلچسپی نہیں، انہوں نے تمام معاملات کو جے آئی ٹی کے گرد رکھا ہوا ہے، خیبرپختونخوا کے عوام سے تبدیلی کے نام پر دھوکا کیا جارہا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ فرائض کی انجام دہی میں جان دینے والوں پر فخر ہے، صحافیوں کی ویلفیئر اور سیکیورٹی کے لیے ڈرافٹ تیار کرلیا گیا ہے جسے جلد اسمبلی سے منظور کروایا جائے گا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں