The news is by your side.

Advertisement

کراچی میں دفعہ 144 نافذ، چارسے زائد افراد کے مجمع پرپابندی

کراچی: شہرقائد میں چاردن کے لئے چارسے زائد افراد کے جمع ہونے پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں آج یکم مارچ بروزبدھ سے دفعہ 144 کے تحت چارافراد کے اکھٹے جمع ہونے پرپابندی رہے گی۔

وزارت داخلہ سندھ نے پابندی کا نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق پابندی کا اطلاق 4 مارچ 2016 تک ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز محکمہ داخلہ نے شہر میں ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی تھی جوکہ چارروز تک جاری رہے گی۔

ڈبل سواری پرپابندی کی درخواست کراچی پولیس کی جانب سے امن وامان کی صورتحال برقرارکھنے کے لئے کی گئی تھی۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں