لاہور (2 نومبر 2025): محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 روز کی توسیع کر دی۔
پنجاب میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی برقرار ہے۔ محکمہ داخلہ نے 8 نومبر تک دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
حکومت پنجاب نے 10 اکتوبر 2025 کو صوبے بھر میں 100 روز کیلیے دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت اسلحہ کی نمائش، عوامی اجتماعات اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 2 ماہ کی توسیع
بعدازاں اس میں توسیع کی گئی اور آج تیسری مربتہ اس میں توسیع کرنے کا اعلان کیا گیا۔
کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے 38ویں اجلاس میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کی سفارش کی گئی تھی جس کے بعد حکومت پنجاب نے دہشتگردی اور امن عامہ کے خدشات کے پیش نظر احکامات جاری کیے۔
علاوہ ازیں، پنجاب بھر میں ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش، لاؤڈ اسپیکر کے استعمال، اشتعال انگیز، نفرت آمیز یا فرقہ ورانہ مواد کی تشہیر پر بھی پابندی عائد کی گئی۔


