اشتہار

راولپنڈی اسلام آباد اور مری میں دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : حکومتِ پنجاب نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد راولپنڈی اور ضلع مری میں ایک ماہ کیلیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، جس کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ 10 اکتوبر سے 8 نومبر تک ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد راولپنڈی اور مری میں ایک ماہ کیلیے جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور احتجاج پر پابندی عائد ہوگی۔

FOLLOW US ON ARY TUBE

پابندی کے نفاذ کے بعد سے 5 یا زائد افراد کے اجتماع پر پابندی جبکہ اسلحہ، ڈنڈے اور پٹرول بم لے کر چلنے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔،

نوٹیفکیشن کے مطابق موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی پابندی ہوگی، راولپنڈی اور مری کے ضلع بھر میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کی گئی، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں