The news is by your side.

اسلام آباد میں دوبارہ دفعہ 144 کا نفاذ، جلسے، ریلیاں اوراحتجاجی مظاہرے پر پابندی

اسلام آباد : انتظامیہ نے اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے جلسے، ریلیاں اوراحتجاجی مظاہرے پر پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے شہر میں دوبارہ دفعہ 144 کا نفاذ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں دوبارہ دفعہ 144کا نفاذ کر دیا گیا، اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

جس کے مطابق دفعہ144کی مدت گزشتہ روز ختم ہو گئی تھی، نفاذ پورے توسیع شدہ ریڈ زون میں ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جلسے، ریلیاں اور احتجاجی مظاہرے پر پابندی عائد رہے گی، پابندی دو ماہ تک جاری رہے گے۔

خیال رہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پرسوں 26 نومبر کو دوپہر ایک بجے راولپنڈی میں ملکی تاریخ کے سب سے بڑے اور پر امن احتجاج کی قیادت کریں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں