جمعہ, جون 12, 2026
اشتہار

پشاور میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پشاور میں دفعہ 144 نافذ کرکے ہوائی فائرنگ اور پتنگ بازی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ کا اعلامیہ میں کہنا ہے کہ کواڈ کاپٹر اور کبوتر بازی پر بھی پابندی ہوگی۔

اس کے علاوہ ایئرفیلڈ کی فلائٹ سیفٹی خدشات کے باعث لیزر لائٹس پر بھی پابندی ہوگی، اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے تحت پابندیاں 60 روز تک نافذالعمل رہیں گی۔

واضح رہے کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا۔

زونل کمیٹی اسلام آباد کا اجلاس آج شام ساڑھے 5 بجے وزارت مذہبی امور میں ہوگا، ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کی روشنی میں چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کیا جائے گا۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی چاند نظر آنے کا حتمی اعلان کریں گے۔

سعودی عرب میں آج پہلا روزہ ہے، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں رمضان کے استقبال کے لیے سڑکیں اور چوراہے برقی قمقموں سے سج گئے ہیں۔ مسجد الحرام میں نماز تراویح ہوئی اور دنیا کا سب سے بڑا دروازہ تزئین و آرائش کے بعد کھول دیا گیا۔

بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائیاں، 14 دہشت گرد ہلاک

حرم جانے والے تمام راستوں کو خوب صورتی سے سجایا گیا ہے، متحدہ عرب امارات، قطر، یمن میں بھی آج پہلا روزہ ہے۔ آذربائیجان، قازقستان، کرغزستان اور ازبکستان میں بھی یکم رمضان جمعرات کو ہوگا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں