لاہور (2 مارچ 2026): ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ کی شہادت پر احتجاج کے پیش نظر صوبہ پنجاب میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ایران اسرائیل جنگ میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد ملک کے کئی شہروں میں پرتشدد احتجاج کے بعد امن وامان کے پیش نظر صوبہ پنجاب میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ امریکی قونصل خانے کے باہر احتجاج کے بعد وہاں سیکیورٹی مزید سخت کرتے ہوئے پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کر دیا گیا ہے۔
ایران، اسرائیل اور امریکا جنگ سے متعلق تمام خبریں
اس کے علاوہ امریکی قونصل خانے کے اطراف کنٹینرز اور خاردار تاریں لگا کر بھی تمام راستے بند کر دیے گئے ہیں۔
گلگت اور اسکردو میں تین روز کیلئے کرفیو نافذ ، فوج طلب
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں امریکی قونصل خانے کے باہر احتجاج کے دوران 9 افراد کی جان چلی گئی تھی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


