وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید 2 ماہ کی توسیع کر دی گئی۔
اسلام آباد میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق اسلام آباد میں جلسے، جلوس، وال چاکنگ، اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد رہے گی۔
اسٹون کرشنگ، غیرقانونی آئل اینڈ گیس ایجنسیوں پر پابندی ہو گی جبکہ راول ڈیم میں کشتی رانی اور آتش بازی کےسامان کی خریدوفروخت پر بھی پابندی ہو گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اخبارات کو اشیا کی پیکنگ کےلئے استعمال کرنے پر بھی پابندی عائد رہے گی۔
لاؤڈ اسپیکر، ایمپلی فائر اور ساؤنڈ سسٹم پر پابندی ہو گی اور ساتھ ہی اسلام آباد میں ڈرونز اڑانے اور صاف پانی جمع کرنے پر بھی پابندی عائد رہے گی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


